ہاشمانی اسپتال کا آئی ٹی کے شعبوں میں انٹرن شپ شروع کرنے کا اعلان 

242

کراچی (پ ر ) شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز ( SZBIST ) کی بائیو سائنسز سوسائٹی کے زیر اہتمام ادارے کے آڈیٹوریم میں ’’ اسپتال مینجمنٹ ‘‘ کے موضوع پرایک سیمینار منعقدکیا گیا۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ہاشمانی گروپ اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو افسر ‘‘ ارسلان ہاشمانی نے اسپتال کی کارکردگی کے حوالے سے آئی ٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور صحت کے شعبہ میں مریضوں کی سہولیات کے لیے آئی ٹی ٹیکنالوجی کے استعمال کو اہم قرار دیا اور ہاشمانی اسپتال کی جانب سے جلد آئی ٹی ک)
شعبوں میں انٹر ن شپ شروع کرنے کا اعلان کی جس سے آئی ٹی کے نوجوانوں کو ایک نئی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا موقع ملے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ’’ اسپتال مینجمنٹ ‘‘مختلف سہولیات کا مجموعہ ہے جس سے مختلف شعبوں مثلاًفنانس‘ مینجمنٹ ٹیکنالوجی ‘اکاؤنٹس ٹیکنالوجی وغیرہ کے شعبوں پر دسترس ہونا ضروری ہے ‘ جس کے لیے ہاشمانی اسپتال جلد ہی کچھ منصوبے شروع کرے گا ۔ جس سے نوجوانوں کو اپنا مستقبل بہتر بنانے میں مدد حاصل ہوسکے گی ۔انہوں نے آئی ٹی کے طلبہ وطالبات کو اس شعبے میں آنے کی دعوت دی ۔سیمینار میں آئی ٹی مینجمنٹ اور مختلف شعبوں کے اسٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔