مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے ، کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے،ایازصادق

186

حکومت پاکستان نے آئندہ ہونے والے دولت مشترکہ اسپیکرز کانفرنس کی میزبانی سے انکار کر دیا ۔ اسپیکر ایاز صادق کہتے ہیں دولت مشترکہ پر واضح کر دیا کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ۔ ہو ہی نہیں سکتا کہ اس حوالے سے کوئی اور فیصلہ کیا جائے ۔

حکومت پاکستان نے دولت مشترکہ اسپیکر کانفرنس کی میزبانی سے انکار کر دیا ۔ کانفرنس اب ستمبر میں نیویارک میں ہو گی ۔ واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اسپیکر کو دعوت نہ دینے پر کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا دولت مشترکہ پر واضح کر دیا ہے کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے پاکستان کیلئے ممکن نہیں کہ کشمیر کیلئے کوئی اور فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پی اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اپنا موقف پیش کرے گا۔

ایاز صادق کا کہنا تھا ہم نے کشمیر کے لئے جنگیں لڑیں، قراردادیں پیش کیں موقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، دولت مشترکہ پر واضح کر دیا ہے کہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر ہر فورم پر اٹھائے گا۔