کوئٹہ میں چرچ پر کریکر بم سے حملہ

202

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں چرچ پر کریکر بم سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ سریاب عابد مینگل کے مطابق ہفتے کی رات تھانہ سریاب کی حدود میں ارباب کرم خان روڈ کے علاقے شاہ زمان اسڑیٹ میں واقع عیسائی عبادت خانے پر نامعلوم افراد نے کریکر بم پھینکا جو چرچ کی دیوار کے ساتھ گر کر دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے دیوار کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکا بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔