مریم اورکیپٹن صفدر کی آج وطن واپسی 

181

لندن(آئی این پی)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور دامادکیپٹن(ر) صفدر( آج ) اتوار کولندن سے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ مریم نوازپاکستان آکر عدالتوں ۔میں پیش ہوں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر آج لندن سے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ وطن واپسی کا فیصلہ وکلا سے مشاورت کے بعد کیا گیا، مریم نوازپاکستان آکر عدالتوں میں پیش ہوں گی۔