بلوچستان‘ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، 13سوکلو بارودی مواد برآمد

188

راولپنڈی (اے پی پی) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد بھرپور انداز میں جاری ہے‘ ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی اور 13سوکلو بارودی مواد برآمد کرلیا۔ ہفتے کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایف سی نے خفیہ معلومات پر گراندانی، کوہلو، غازی نالہ اچ نصیرآباد میں آپریشن کیا ۔ایف سی نے کارروائی کے دوران 13سو کلو بارودی مواد برآمد کر لیا‘ بارودی مواد صوبے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا‘ اہم مقامات کے نقشے اور مواصلاتی آلات بھی قبضہ میں لے لیے‘ آپریشن میں بارودی سرنگوں کے علاوہ مشین گنیں، راکٹ اور ہینڈ گرنینڈ بھی برآمد کر لیے گئے۔