عاصمہ جہانگیر کا بیان قابل مذمت ہے، پاکستان تحریک انصاف

148

لاہور (آن لائن) پاکستا ن تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چودھری اور سابقہ جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں عاصمہ جہانگیر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، عاصمہ جہانگیر نے پی ٹی آئی پر من گھڑت اور بے بنیاد الزام تراشی کی ہے کہ تحریک انصاف اسٹیبلیشمنٹ کا کھیل کھیل رہی ہے حقیقت یہ ہے کہ عاصمہ جہانگیر ہمیشہ سے پاکستان دشمن قوتوں کے ساتھ الحاق کرتی رہی ہے ،پاکستان کی نظریاتی اساس پر طیشا چلاتی رہی ہے ان کے ملک دشمن لوگوں سے قریبی تعلقات کے شواہد موجود ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ نواز شریف وہ شخص ہے جس کی شر کی وجہ سے 2 وزیر اعظم ، 2 سابقہ صدور اور 2 سپاہ سالار سازشوں کا شکار ہوئے یہ اسی نواز شریف کی ترجمان بنی ہوئی ہے ،اب موجودہ صورتحال میں عاصمہ جہانگیر مودی کی زبان بول رہی ہے 6 ماہ میں اعلیٰ عدلیہ کے اوپر جتنے حملے نواز شریف نے کیے ہے ان کا ساتھ عاصمہ جہانگیر نے دیا ہے اس کی نظیر دنیا میں کہی نہیں ملتی۔