میڈیکل داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونا بیڈ گورننس کی انتہا ہے ،کامران سیف

182

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ میڈیکل داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونا بیڈ گورننس کی انتہا ہے اس سے ثابت ہوگیا کہ کرپشن مافیا مضبوط اور حکومت کمزور ہے انہوں نے کہا کہ میڈیکل جیسے اہم شعبہ میں بھی اگر داخلہ کا پرچہ لیک ہوا تو اس سے قبل ٹیسٹ پاس کرکے جو ڈاکٹر بن رہے ہیں ان کی کیا صورتحال ہوگی اور وہ مریضوں کا کس طرح علاج کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ہائیکورٹ کی طرف سے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کالعدم قرار دینا اور دوبارہ میڈیکل داخلہ ٹیسٹ لینے کا حکم خوش آئند ہے ۔اس سے کسی کو بھی بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہی ہوگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سارے معاملہ کی تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔