لاہور(نیوزرپورٹر)صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث لیسکو کو2حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، 2 کمپنیوں کو ایسٹ اور ویسٹ کے نام دیے جائیں گے اور دونوں کمپنیوں کے سربراہ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز الگ الگ ہونگے ،جبکہ ڈائریکٹر ایچ آر، کمپنی سیکرٹری اور چیف فنانشل آفیسرز بھی 2 ہونگے۔علاوہ ازیں چیف انجینئر آپریشن اور چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ کی بھی 2 ، 2نشستیں ہونگی۔ واضح رہے کہ اس وقت لیسکو میں 42 لاکھ صارفین ہیں اور تقسیم کے بعد لیسکو ایسٹ اور لیسکو ویسٹ میں صارفین کی تعداد 21 ، 21 لاکھ ہو جائیگی۔