لاہور (کرائم رپور ٹر)شہر میں مختلف حادثات و واقعات میں 2بچے جاں بحق،رائیونڈ میں پولیس اہلکار کو قتل کردیاگیا۔تفصیلا ت کے مطابق راوی روڈ کے علاقہ امین پارک میں 3سالہ بچہ گندے نالے میں گر کر جابحق ہو گیا ریسکیو 1122کی ٹیم نے 3سالہ بچے جنید کو مردہ حالت میں نالے سے نکالا ۔ جنید کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کا بچہ کھیلنے کے لیے گھر سے باہر نکلا لیکن کھیلتے ہوئے نالے میں گر گیا ۔بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 10 سالہ لڑکی بسمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئی جبکہ متوفیہ بچی کے اہلخانہ نے کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ہے۔