نان کمرشل سڑکوں پر بلند وبالا عمارتیں بنا نے پر پا بندی

187

لاہور(نیوزرپورٹر )بلندوبالا عمارتوں کی تعمیر روکنے کیلیے ایل ڈی اے نے حکمت عملی تیار کر لی،اب نان کمرشل سڑکوں پر صرف فرسٹ فلور تک تعمیر کی اجازت ہوگی۔ایل ڈی اے نے نان کمرشل سڑکوں پر ہائی رائز بلڈنگز بنانے پر پابندی عائد کر دی،مقرر ہ حد سے تجاوز کرنے پر کمرشل این او سی جاری نہیں کیا جائیگا۔ایل ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس سے منظوری کیلیے ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نان کمرشل علاقوں میں صرف فرسٹ فلور تک تعمیر کی اجازت ہوگی اور زائد فلور تعمیر کرنے پر قانونی کارروائی کی جائیگی۔ بلند عمارتوں کی تعمیر روکنے کیلیے شعبہ ٹاؤن پلاننگ و کمرشلائزیشن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔