ایڈمرل ظفر محمود نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

305
اسلام آباد ایڈمرل ذکا اللہ پاک بحریہ کے نئے سربراہ ظفر محمود کو کمانڈ سونپ رہے ہیں
اسلام آباد ایڈمرل ذکا اللہ پاک بحریہ کے نئے سربراہ ظفر محمود کو کمانڈ سونپ رہے ہیں

اسلام آباد(آن لائن) ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمان کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد ہوئی‘ سابق ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے نئے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو روایتی اسکرول پیش کرکے پاک بحریہ کی کمان باقاعدہ طور پر ان کے حوالے کر دی۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے تقریب سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اللہ نے مجھے پاکستان کے دفاع اور
نیوی کی کمان کرنے کی سعادت دی‘ پاکستان نیوی کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سطح آب اور زیر آب جنگی حکمت عملی کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جب کہ غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ان کوہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔