چوہنگ، نامعلوم افرادخاتون اسسٹنٹ پروفیسر پر تیزاب پھینک کر فرار

169

لاہور (کرائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے مقامی کالج کی ایک خاتون اسسٹنٹ پروفیسر انیلہ پر تیزاب پھینک کر انہیں شدید مضروب کر دیا تیزاب سے ان کی دائیں آنکھ کو نقصان پہنچا ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسسٹنٹ پروفیسر انیلا کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا پولیس کے مطابق یہ ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسسٹنٹ خاتون پروفیسر اپنے بچوں کوا سکول سے لے کر گھر جا رہی تھیں کہ راستے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار 2نامعلوم افراد نے گاڑی کا ٹائر پنکچر ہونے کا کہہ کر گاڑی رکوائی اور موقع پا کر خاتون پروفیسر پر تیزاب پھینک دیا اور خود فرار ہو گئے جبکہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے خاتون پروفیسر پر تیزاب نہیں بلکہ کیمیکل پھینکا ہے تھانہ چونگ پولیس نے شبہ میں خاتون پروفیسر کے سابق شوہر افضل جو لاہور پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل ہے کو گرفتار کر لیا ہے ۔