لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے سلسلے میں لیے گئے این ٹی ایس ٹیسٹ کو لیک کرنے کی انکوائری سی آئی اے کے حوالے کر دی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ مسلم تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج ہونے والے مقدمہ کی سی آئی اے کینٹ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں سی آئی اے نے 8 افراد کو حراست میں لیتے ہوئے متعلقہ پرنٹنگ پریس کے ملازمین کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔