اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی اور سب سے زیادہ بارش دیر میں 6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی** جرائم کی روک تھام کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے لہذاجرم اور مجرم کی حوصلہ شکنی کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔مظلوموں کو تھانوں میں تحفظ دینا اور ملزمان کیلئے تھانوں کو خوف کی علامت بنانا میرا مشن ہے جس کیلئے کمیونٹی پو لیسنگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور ذوالفقاراحمد نے کیا۔انہوں نے کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر شخص کو چاہئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ قصور پولیس ضلع بھر کو ڈاکوؤں ،کرمنلز اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کی جلد از جلد گرفتاریوں کو یقینی بنائیں**ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ بہادر پورہ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سڑک پر چلتا ہوا شخص جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو ریسکیو1122نے ہسپتال پہنچا دیا ہے ۔ پولیس تھانہ صدر قصور نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے ** گزشتہ مالی سال 2017ء کے دوران ٹریٹ کارپوریشن کے منافع میں 0.74 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹریٹ کارپوریشن کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2016ء کے دوران کمپنی کو 214.3 ملین روپے کا منافع حاصل ہوا تھا جبکہ گذشتہ مالی سال کیلئے کمپنی کا منافع 215.9 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح مالی سال 2016ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2017ء کے دوران کمپنی کے منافع میں 0.74 فیصد کا اضافہ ہوا ہے
** ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری، لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ منسوخ کر کے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ لیک ہونے کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، پنجاب حکومت نے انٹری ٹیسٹ لیک ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے ملازمین پیپر لیک کرنے میں ملوث ہیں، پرچہ آؤ ٹ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ وی سی یو ایچ ایس کو برطرف کر دیا گیا** اسپیشل پولیس یونٹ مردان ریجن نے کارروائی کے دوران 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ مردان کے چارسدہ چوک سے اسپیشل پولیس یونٹ کے اہلکاروں نے دو ملزمان کو کالعدم تنظیم حزب التحریر کے نام سے منسوب پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے ملازمان میں سے ایک کا تعلق پشاور کے علاقے بڈھ بیر جب کہ دوسرے کا افغانستان سے ہے ، دونوں ملزمان کو خفیہ مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے** پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری آصف معراج راجپوت ،سجاد احمد ،زاہد قائمخانی نوشابہ ناز نے کراچی میں خواتین پر حملوں کے سنگین واقعات کو بڑی سازش کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو نشانہ بنانا خواتین کو گھروں میں قید رکھنے کی دہشتگردوں کی کوشش کا حصہ تو نہیں جو وہ پاکستان سمیت تمام عالم اسلام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں حکومت ایک چھلاوے نما مجرم کے سامنے بے بس ہو چکی ہے اور یہ کوشش پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی خواتین کو گھروں میں قید کردینے کی سازش نظر آتی ہے جو کسی فرد واحد کا کام نہیں ہو سکتا پولیس اور رینجرز اور متعدد اہم اداروں موجود گی میں دو کروڑ سے زائد شہریوں کو غیر محفوظ بنانے کے پیچھے کوئی منظر گروہ بھی ہوسکتا ہے اور کسی دہشت گردی تنظیم کا ملوث ہونا بھی خارج از امکان نہیں انہوں نے کراچی میں خواتین پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ناقص حکمرانی کا سن سے بڑا ثبوت عوامکو گھروں تک محدود کرنے کے وہ فیصلے ہیں جن کی بدولت ڈبل سواری پر پابندی لگائی جاتی ہے کبھی موبائل فون بند کیے جاتے ہیں تو کبھی شہر کو کنٹینر لگا کر بند کردیا جاتا ہے سندھ حکومت صوبے کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے دو ہفتوں کی کاروائیوں کے باوجود سندھ پولیس ایک تنہا مجرم یا اس کے گروہ یا اس مجرمانہ اور گھناؤنے فعل کے مرتکب ملزم کا سراغ یا اسے گرفتار کرنے میں ناکام ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ فوری طور پر کراچی کی خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں **عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر میرپورخاص میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جسمیں اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر ڈائریکٹر تعلیم غلام رسول کیریو کی قیادت میں ایک ریلی ڈائریکٹر آفس سے پریس کلب تک نکالی گئی جسمیں شامل اساتذہ نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر غلام رسول کیریو ،ڈی او سید واجد علی شاھ ،گسٹا کے گل حسن لاشاری اور دیگر کا کہنا تھا کہ اساتذہ بچوں کے لیے والدین کی حیثیت رکھتے ہیں اسلیے بچوں کو استاد کی عزت و احترام کرناچاہیئے اور اسکے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں اور طالب علموں کو بہتر تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ مستقبل میں یہی طالب علم پڑھ لکھ کر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں اور طالب علموں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ دلوائیں تاکہ بچوں میں خود اعتمادی پید اہوسکے۔