میئر صاحب اختیارات نہیں تو استعفا دے دیں

133

نہ چاہتے ہوئے بھی میں صفائی کی صورتحال کے بارے میں لکھنے کے لیے مجبور ہوگئی ہوں۔ گلشن اقبال میں صفائی کی ناقص صورتحال اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور اوپر سے بند ہونے والے مین ہول کے پانی نے یہاں کے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ دل تو یہ چاہتا ہے کہ اس سارے کچرے کو اکٹھا کرکے اپنے علاقے کے صاحب اقتدار لوگوں کے دروازے کے آگے ڈھیر کردیا جائے کہ اگر تمہیں گندگی اتنی ہی پسند ہے تو تم خود ہی اس سے فیض یاب ہوجاؤ۔یہاں کے لوگوں نے ان لوگوں کو اس لیے تو منتخب نہیں کیا تھا کہ وہ شاندار گاڑی میں بیٹھ کر اور پروٹوکول کے نام پر چند لوگوں کی جھوٹی تعریفوں سے خوش ہوکر اپنے نفس عمارہ کی (تکبر)تسکین کا سامان کرتے رہیں۔ اگر واقعی ان کے پاس اتنا کام کرنے کے بھی اختیارات نہیں ہیں تو اپنے عہدے سے استعفا دے دیں اور دوسروں کو کام کرنے کا موقع دیں۔
شازیہ کامران ، گلشن اقبال ،کراچی