سلیم سینٹر گلشن اقبال پر واٹر بورڈ رحم کرے

149

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے محکمے کا حال بے حد براہے سیاسی رشوت میں لوگوں کو نوکریاں مل گئی ہیں یہ لوگ کام نہیں کرتے اس وقت بھی ایک افسر کے پاس کئی کئی چارج ہیں۔ گلشن اقبال میں سلیم سینٹر واقع ہے جو گلشن اقبال ٹیلی فون ایکس چینج کے برابر میں ہے جس وقت اس روڈ پر کارپٹنگ ہورہی تھی اس وقت ٹھیکے دار نے زیر زمین پائپ کو توڑدیاجس کی وجہ سے سیوریج کی لائن چوک گئی5 ماہ سے سلیم سینٹر کے مکین واٹر بورڈ کے عملے اور بلدیاتی ذمے داروں سے درخواست کرکر کے تھک گئے مکینوں نے روڈ بھی بلاک کیا۔ علاقے کے ایس ایچ او نے مداخلت کرکے مکین سلیم سینٹر سے مدد کا وعدہ کیامگر وہ بھی واٹر بورڈ کے سامنے بے بس ہو گئے سلیم سینٹر گلشن اقبال کے اندرگندے پانی کا جوہڑ بن چکا ہے۔ کئی بار واٹر بورڈ کو درخواستیں دیں، ذمے داران سے ملاقات کی مگر مسئلہ اب تک حل نہ ہو سکا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ سے درخواست کرتاہوں کہ انسانیت کی بنیاد پراس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پرحل کردیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔
ڈاکٹر شجاع صغیر