کاش اہل پاکستان احساس کریں

123

کہنے کو تو ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ لیکن یہاں پر ہمارامیڈیا عریانی اور فحاشی پھیلانے کا بہت بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔ اس قدر بے ہودہ اشتہارات ٹی وی کی زینت بن رہے ہیں۔ فیشن شو میں ماڈل لڑکیاں کپڑوں کے باوجود عریاں نظر آتی ہیں ۔ ڈراموں میں نئی نسل کو بگاڑنے کا پورا مواد موجود ہوتاہے۔ آخر یہ سب پیمرا کی ناک کے نیچے ہورہاہے مگر اصلاح کی کوئی کوشش نظر نہیں آتی۔ میں چیئر مین پیمرا سے درخواست کرتی ہوں کہ ان چیلنجز کے خلاف ایکشن لیں۔ آپ اپنا اختیار استعمال کریں، کیا کل آپ اللہ کی عدالت میں جواب دے سکیں گے کہ آپ نے عریانی اور بے حیائی کو روکنے کے لیے کیا کردار ادا کیا؟
اگر کوئی قوم دنیا کی خوشحالی سے فریب کھاکر ظلم معصیت کی راہ پر چل پڑتی ہے تو اس کا انجام بربادی ہے۔ سوائے اس کے کہ وہ نافرمانی چھوڑ کر دوبارہ خدا کی بندگی کی طرف پلٹ آئے۔
کاش ہم پاکستانیوں کو اس بات کا احساس ہوجائے کہ بحیثیت مسلمان ہماری کیاذمے داریاں ہیں؟ ہم اللہ کی نافرمانی چھوڑ دیں ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے اوپر بھی کوئی عذاب نازل ہوجائے۔
سیما رزقی/نارتھ ناظم آباد بلاک F