پرانی جرسی یاٹی شرٹ لیں ۔ اس کو فرش پر پھیلا کر رکھیں اور سائڈ کی سلائیاں اور گلا کاٹ کر الگ کر دیں اب آپ کے پاس ٹی شرٹ کے آگے اور پیچھے کے دو چوکور کپڑے موجود ہیں ۔ اب ایک کشن اس کے اوپر رکھیں جو اس کپڑے سے تین انچ ہر طرف سے چھوٹا ہو یعنی چاروں طرف سے کپڑا تین انچ زیادہ ہو ۔ کپڑے کے چاروں کنارے L کی شکل میں کاٹ لیں جیسے تصویر میں دکھائے گئے ہیں اب چاروں طرف سے تین تین انچ کی فرنچ یا لمبی ڈوریوں کی شکل میں کپڑے کو کاٹ لیں ۔ کشن کو درمیان میں رکھ کر آگے پیچھے کی ڈوریوں کو دو دو گرہ لگاتے چلے جائیں ۔ خوبصورت کناروں والا منفرد کشن کور کے ساتھ تیار ہے ۔
فاطمہ عزیز