ٹھیکیداری نظام نے مزدور حقوق غضب کر لیے ہیں، عمران علی

202

1(PCEM) پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرزیونین کے زیر اہتمام7 اکتوبر کو کراچی پریس کلب پر مظاہرہ ہو۱۔ اس موقع پر PCEM کے جنرل سیکرٹری عمران علی نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے صنعتی اداروں کی تعمیر و ترقی میں مزدور برداری اہم کردار کر رہی ہے۔ مزدوروں کی شبانہ روز محنت سے کارخانے ترقی کرتے ہیں۔ صنعتوں کی ترقی سے مالک اور مزدور دونوں کا فائدہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران علی نے کہا کہ کارخانوں میں بڑی تعداد میں مزدور کنٹریکٹ پر کام کرتے ہیں۔ مستقل نوعیت کے کام پر مستقل ورکرز کی تعداد کم ہوتی ہے اور ٹھیکیداری نظام کے تحت ورکرز عرصہ درازسے کام کر رہے ہوتے ہیں۔ مستقل ورکرز کو تو انتظامیہ قانونی حقوق دے دیتی ہے۔ اکثر کارخانوں کے مالکان ٹھیکیداری نظام کے تحت مزدور بھرتی کرتے ہیں۔ ٹھیکیداری نظام کے ذریعہ کام کرنے والے مزدوروں کو قانونی مراعات اور سہولتیں حاصل نہیں ہوتیں۔ کنٹریکٹ ورکرز کو تقررنامہ نہیں دیا جاتا۔ کنٹریکٹ ورکرز کے پاس کوئی شناخت نہیں ہوتی کہ وہ کس کارخانے کے ملازم ہیں۔ کنٹریکٹ ورکرز جب رات کی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہے ہوتے ہیں تو ان کو علاقہ پولیس پکڑ لیتی ہے اور کارخانے کی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ گردی وغیرہ کے الزام میں چائے پانی کے لیے رقم بٹور لیتی ہے۔ عمران علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹھیکیداری نظام کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کو انتظامیہ نہ سوشل سیکورٹی میں رجسٹر کرواتی ہے اور نہ ہی EOBI میں جس کی وجہ سے مزدور علاج معالجہ اور بڑھاپہ الاؤنس سے محروم رہتے ہیں۔ ٹھیکیداری نظام کے مزدوروں کو کارخانے میں کینٹین کی سہولت نہیں ملتی۔ کارخانے کے منافع میں حصہ ملنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ لیبر قوانین پر عمل کروانا محکمہ محنت کی ذمہ داری ہے لیکن محکمہ محنت کے اہل کار اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتے، لیبر قوانین پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکیداری نظام کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق غضب ہو کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تین اعلیٰ ججوں نے فیصلہ دیا تھا کہ ٹھیکیداری نظام کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کو بھی وہی قانونی حقوق اور مراعات ملیں گے جو اس کارخانے کے مستقل مزدوروں کو ملتی ہیں لیکن اس قانون پر عمل کون کرائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹھیکیداری نظام کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کو تمام قانونی حقوق اور مراعات فراہم کی جائیں۔ مظاہرے کی قیادت PCEM کے صدر عمران علی اور PCEM سے ملحقہ یونینز کے عہدیداران عزیز الرحمن کے الیکٹرک، غلام مرتضیٰ افکو، نثار احمد GSK، عتیق مشتاق شیل، اسرار خان جنرل ٹائرز، خادم محمود شیوران اور دیگر مزدوروں نے شرکت کی۔