انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کا مظاہرہ آج ہے

173

ITF سے منسلک پاکستان کی ٹریڈ یونینز جن میں رزاق میمن KPT آدم پنجری سی فریزر‘ شیخ مجید PIA‘ مقدر زمان ریلوے‘ اشرف خان PFUJ ‘ نیاز محمد خان KDLB ‘ عبدالکریم ICT‘ محمد حسین‘ ذیشان علی صدیقی‘ سردار خان‘ موسیٰ خان‘ محمد اقبال‘ محمد حنیف احمد اور دیگر نے فیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 9 اکتوبر کو مڈغاسکر کے پورٹ و ڈاک ورکرز کے لیے ITF کے دیگر ملکوں کی طرح کراچی پریس کلب پر شام 3 بجے مظاہرہ کیا جائے گا جس میں دیگر مزدورتنظیمیں بھی شرکت کریں گی۔ اجلاس میں ریلوے کے مقدر زمان کے ساتھ کی گئی ظالمانہ ناانصافی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور انہیں ریلوے کی ملازمت سے برخاست کرنے پر ڈی ایس ریلوے کو کہا گیا کہ وہ مقدر زمان کے خلاف کیس واپس لیں اور انہیں فوری بحال کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام منسلک مزدور تنظیموں کے لیے آواز بلند کرنے اور ان کی تنخواہوں سمیت دیگر مسائل کو مشتہر کیا جائے گا۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں ITF کے نمائندے جگجیت جو آسٹریلیا سے پاکستان تشریف لائے تھے اور انہوں نے پاکستان میں ٹریڈ یونین نمائندوں سے ملاقات اور کراچی کے مختلف اداروں کے دورے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ITF کو یقین دلایا گیا کہ پاکستان سے متعلق ٹریڈ یونینز ITF کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔