ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

147

جمیکا(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم دورے کا آغاز نیوزی لینڈ اے کے خلاف 3 روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی۔یہ میچ 25 سے 27نومبر تک لنکن میں کھیلا جائیگا ۔



، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم سے 5دسمبر تک ویلنگٹن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 9سے 13دسمبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو ونگاری، دوسرا 23 دسمبر اور تیسرا 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا، دونوں میچز کرائسٹ چرچ میں ہوں گے۔
ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 دسمبر سے ہوگا۔ دوسرا میچ یکم جنوری 2018 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔