فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں آج 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا

173

نئی دہلی (جسارت نیوز)17 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں آج مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گھانا اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں ترکی اور مالی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرا میچ بھارت اور کولمبیا اور جبکہ چوتھا میچ پیراگوائے اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنلز 16، 17 اور 18 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، کوارٹر فائنلز 21 اور 22 اکتوبر، سیمی فائنلز 25 اکتوبر جبکہ 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔