صحت مند معاشرے کیلیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے ‘ذیشان نقوی

197

اسلام آباد (جسارت نیوز) ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور کھلاڑی امن کے سفیرہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فٹ بال کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل(ر) مجاہد اللہ ترین، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد شامل تھے،سید ذیشان علی نقوی نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ، امن اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں اور ملکوں کے درمیان رابطے بحال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن وفاقی دارالحکومت میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے میں بھر پور کوشش کر رہی ہے اور جس میں کے کھیلوں کے میدان آباد ہونگے وہاں کے اسپتال ویران ہونگے، انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ہمارا مستقبل ہیں اوران کی حوصلہ افزائی کرناہماری سب کی ذمہ داری ہے، اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل(ر) مجاہداللہ ترین نے ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی کی وفاقی دارالحکومت میں کھیلوں کے فروغ کے لیے خدمات کو سہراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مزید کھیلوں کی ترقی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے،اسلام آبادفٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی کو وفاقی دارالحکومت میں پہلے میئر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباددپیش کی ۔
یتے ہوئے ان کی فٹ بال کے لئے کاوشوں کو سہراہا،آخر پر ڈپٹی میئر سید ذیشان نقوی نے وفدکو فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میرا فٹ بال کے لئے تعاون جاری رہے گا اور فٹ بال ٹورنامنٹ کا اعلان آئندہ ماہ کیا جائے گا۔