لاہور (آن لائن)سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی آئندہ ہفتے ہوگی۔ مریم نواز نے گزشتہ روز پاکستانی روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاتھا کہ کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہورہی ہے اور آئندہ ہفتے ان کی کیمو تھراپی ہوگی ۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔