لاہور (آن لائن) پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین ورکن اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،علما کونسل پنجاب کے سرپرست مولانا حق نواز خالد،قاری عصمت اللہ معاویہ،مولانا عابد فاروقی،مولانا اعظم فاروق،مولانا نعیم طلحہ،مولانا ثاقب عزیز،قاری محمد عثمان،مولانا عامر اشرف،مولانا یاسر علوی،مولانا الطاف اللہ فاروقی،قاری اسماعیل رحیمی،الحاج صوفی جمشید الٰہی،مولانا عبد الرشید، محمد سلیم سوہنا ودیگر نے کہا ہے کہ قادیانیوں کے ایجنڈے کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے،قادیانی اور لادین قوتیں
قانون ناموس رسالت ؐ کو ختم کروانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں،قادیانی آئین پاکستان کے باغی ہیں جو مسلسل بغاوت کررہے ہیں،ختم نبوت ؐکے قانون پر سمجھوتا ناقابل برداشت ہے، قادیانی ملک دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں،حکومت ختم نبوت ؐ کے حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کو عوام کی عدالت میں پیش کرے۔ ان ر ہنماؤں نے یہ بات لاہور میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔مقررین نے کہا کہ قادیانیوں نے پاکستان میں آج تک اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم ہی نہیں کیا،حکومت میں چھپے قادیانیت نواز افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، قادیانی بھارت اور اسرائیل کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پاکستان میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں، ملک میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ اختلافات کے پس پردہ قادیانی ہاتھ ہے جس کا اصل مقصد پاکستان کی ترقی کو روکنا ہے۔