اراکین اسمبلی سے متعلق جعلی خط‘ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کافیصلہ

142

اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت نے37 ارکان پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے مبینہ رابطوں کے خط کی اصل حقیقت سے باضابطہ طور پر پارلیمنٹ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا‘حکومت نے خط کوجعلی قراردے دیا ہے‘ اسلام آباد میں موجود غیر ملکی سفارتخانوں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی اس بارے میں آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا تا کہ مستقبل میں ان 37ارکان پارلیمینٹ کو کسی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ خط کی ا صل حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے آج پیر کو وزیر داخلہ چودھری احسن اقبال قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیں گے۔