تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ 10 ٹرمپ مل کر بھی ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، جوہری ڈیل مذاکرات کا نتیجہ تھی اس کے مفید ہونے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔تہران یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر طلبہ و اساتذہ سے خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی صدر جوہری معاہدے کی اہمیت کو سمجھ نہیں سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ جوہری ڈیل کے ثمرات سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا، اس معاہدے سے ٹرمپ یا کوئی اور پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔