سینیٹر جعفر اقبال نے ملک میں پارلیمانی نظام کو ناکام قرا ر د یا

207

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کے قریبی ساتھی اور ن لیگ کے چیئرمین الیکشن کمیشن سینیٹر چودھری جعفر اقبال نے ملک میں پارلیمانی نظام کو ناکام قرا ر دیتے ہوئے صدارتی نظام لانے کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پارلیمانی نِظام تباہ ہو چکا ہے ‘شاہد خاقان عباسی کو میری بات بری لگے تو وہ صدر بن جائیں‘ ملک میں گورننس نہیں ہے ‘ نئے صوبے بنائے جائیں‘ نوازشریف کے خلاف تمام عدالتی فیصلے لکھے جا چکے ہیں‘ 12 اکتوبر 1999ء کو فوج کے ٹیک اوور کے دوران نوازشریف اور پرویز مشرف کے درمیان بطور قائم مقام اسپیکر غلط فہمیاں دور کرانے کی کوشش کی تھی۔ خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے‘ پارلیمانی نظام تباہ ہو چکا ہے‘ قائد اعظم بھی اس کے خلاف تھے۔