دشمن قوتیں پاکستان کوگھیر رہی ہیں، قومی اتحاد ناگزیر ہے‘ سعد رفیق

159

لاہور (صباح نیوز) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کوگھیر رہی ہیں‘ قومی اتحاد ناگزیر ہے‘ سی پیک کے باعث ہمسائیہ ملک اور سپر پاور پیچھے پڑگیا‘ ٹکراؤ حکومت کا ایجنڈا نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کی وجہ سے ہمارا ہمسایہ ملک اور سپر پاور ہمارے پیچھے پڑگئی‘ پاکستان کو دشمن گھیرے میں لے رہا ہے‘ ملکی مفاد کے لیے سب کا اکٹھا ہونا ضروری ہے‘ ہم جمہوریت پسند ہیں اور کبھی کسی آمر سے ایک لمحے
کے لیے بھی ہاتھ نہیں ملایا‘ دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں خوشحالی آئے‘ ٹکراؤ ہمارا ایجنڈا نہیں۔