اسلام آباد(آ ن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے عمران خان کے بونیر میں خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پر تنقید کرنے سے پہلے عمران خان اپنا تعارف تو کرائیں، آصف علی زرداری نے جمہوریت کی خاطر طویل قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری پر بھٹو شہید کے جیالوں کو فخر ہے کیونکہ آصف علی زرداری نے ثابت قدمی اور بہادری کے ساتھ جیل کاٹ کر بھٹو دشمنوں کو سیاسی شکست دی۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان سیاست میں آوارہ
روحوں کی طرح ہیں،جن کا کل اثاثہ سیاسی بھگوڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر یوٹرن خان نے سیاست میں عدم برداشت کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج جو پر تعیش زندگی گزار رہے ہیں وہ بھی سوالیہ نشانہ ہے کہ جس شخص کے پاس 2000ء میں کھانے کو کچھ نہیں تھا آج کیسی زندگی بسر کر رہا ہے۔