اسلام آباد (آ ن لائن )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورسابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ وہ بہت پہلے کہہ چکے کہ داعش کو بنانے والا مغرب ہے، پاکستانی قوم متحد ہے ، امریکی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ پی پی سینیٹر رحمن ملک نے دھمکیوں پر امریکا کو کرارا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ کو مودی کا طوطا قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش مغرب کا بغل بچہ ہے۔ اسلام آباد کے نجی مال میں غلاف کعبہ کی زیارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ امریکا دھمکیاں دینا بند کرے اور سن لے کہ ہم کسی کے سامنے جھکنے والے نہیں۔ داعش کے وجود کے حوالے سے رحمن ملک نے بتایا کہ
داعش بنانے میں مغرب کا ہاتھ ہے۔ رحمن ملک نے غلاف کعبہ کی نمائش کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مکہ مکرمہ نہیں جاسکتے ان کو ادھر متبرک چیزیں دیکھنے کو ملی ہیں۔