بدین(رپورٹ: محمد علی بلیدی) وفاقی وزیر داخلہ کے بعد صوبائی وزیر داخلہ سندھ بھی ریاست کے اندر ریاست کی بات کرنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے کے بعد آئی جی سندھ وزیر داخلہ اور وزیر اعلی تو کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں۔ سہیل انور سیال نے پی پی رہنما تاج ملاح کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی تھانے دار کے خلاف شکایت ہو تو میں کچھ بھی نہیں کر سکتا، اب میرا اختیارصرف آئی جی کو اطلاع دینا رہ گیا ہے۔ انہوں نے سندھی کی ایک کہاوت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اوپر اللہ اور نیچے اللہ ڈنو کا قانون چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی جیلوں میں داعش کے وجودکی اطلاعات تو ہیں مگر تصدیق نہیں ہوئی۔ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے انہوں نے کہاکراچی میں خواتین پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتار
ی کے لیے پولیس اور رینجرز کو ٹاسک دیا گیا ہے، خواتین پر حملے میں ملوث ملزمان جلد گرفتار ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا نواز لیگ اب ناکام لیگ بن چکی ہے، 2018ء نواز لیگ کی ناکامی اور پیپلزپارٹی کی کامیابی کا سال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پورے سندھ میں تعمیراتی منصوبوں پر تیزی سے کام چل رہا ہے اب کراچی سے کسی بھی روٹ پر سفر کریں تو آپ کو ہر جانب ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوتا ہوا نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی حکومت نے ہمیشہ نوجوانوں کے لیے روز گار کے دروازے کھولے ہیں۔