سعودی عرب نے یمن جنگ سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ گمراہ کن قرار دیدی

250

اسلام آباد (اے پی پی) سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں یمن کی جنگ کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے یمن میں لڑنے والے اتحاد کو بلیک لسٹ کرنے کی مہم کو مسترد کر دیا ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے اقوام متحدہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس رپورٹ میں گمراہ کن اور غیر مستند اعداد و شمار اور اطلاعات کو مسترد کرتے ہیں،سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی عام آبادی کو نشانہ نہ بنانے کی ہر ممکنہ کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی سول آبادی کو تکلیف سے بچانے کے لیے زیادہ احتیاط کرتی ہے۔ سعودی سفیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنگی علاقے میں بچوں کے حوالے سے رپورٹ میں خامیاں ہیں۔ سعودی سفیر نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے اعداد وشمار کو درست کرنے کے لییمشاورت کر رہے ہیں۔