لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی حلقے جنت قربیٰ میں بچے پانی میں ڈوب کرمرنے لگے،عوام سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی حلقے پی پی 159کے علاقے جنت قربیٰ نصیروالی حویلی کے مکین عرصہ درازسے ناگہانی آفات کی ذدمیں ہیں،جنت قربیٰ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہرطرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،جن سے ڈینگی مچھرکی افزائش ہورہی ہے،میاں محمدالیاس،رانا عباد علی، ڈاکٹرحمید، محمداشفاق ، بابا عمر،حنیف جٹ ،عبداللہ جٹ ،بابا صابرومحمدغنی نے بتایا کہ جنت قربیٰ کے مکینوں کو میاں شہبازشریف اور مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے،علاقے میں جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ بن چکے ہیں ابھی تک راستے کچے ہی ہیں ،سیوریج کا نظام ہے ہی نہیں،ابھی تک ترقیاتی کام نہیں کئے گئے ،اہل علاقہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے محمدغنی کی بیٹی گندے پانی کے جوہڑمیں ڈوب کر مرچکی ہے ،لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی،علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کردیا۔