اسلامی نظام کے نفاذ کیلیے اقدامات کیے جائیں، حافظ عبدالغفار روپڑی

144

لاہور( این این آئی )جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی اصلاحات کے لیے سود کے خاتمے اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے فوری طور پر احکامات جاری کئے جائیں،پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اس کا استحکام اور بقاء بھی اسی نظریہ سے وابستہ ہے، ملک میں امن و خوشحالی کیلیے پاکستانی قوم کو مل کر جدوجہد کرناہوگی،بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کیلیے خطرناک ہے،برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے اورکشمیر سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کیلیے امن پسند قوتوں کو سرجوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ عبدالوہاب روپڑی ،مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی وطن عزیز کی سلامتی واستحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسلام کے نام پر دہشت اور وحشت پھیلانے اور بے گناہ انسانیت کا خون بہانے والوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔پاکستان کے دفاع و سلامتی کیلیے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں ۔