ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والں کا محاسبہ انتخابات میں کرینگے، ساجدہ وسیم

225

لاہور(اے پی پی )مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ 2018ء میں کریں گے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کرے گی،پاکستان کی ترقی وخوشحالی پہلے بھی مقدم تھی اور آئندہ بھی رہے گی، ہمارے مخالفین نے ہمیشہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی ہے اور اب بھی ایسے مذموم عزائم میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ونگ کی نئی عہدیداروں کے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کیا۔