سرکاری کالجز میں اساتذہ کی 11ہزار خالی اسامیاں،ق لیگ نے تحریک التوا جمع کروادی

174

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی11000خالی اسامیوں کی نشاندہی پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروادی ،اپنی تحریک التوا میں انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم جیسے اہم شعبہ میں حکومت کی عدم دلچسپی سے صوبہ میں معیار تعلیم کیسے بلند ہوگا انہوں نے کہا کہ لاہور کے12اہم کالجز گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلبرگ،اسلامیہ کالج آف کامرس ،شاہ حسین کالج ،انسٹیٹیوٹ آف کامرس سمن آباد ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین بند روز ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلشن راوی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین شاہدرہ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلشن راوی،گورنمنٹ کالج برائے خواتین اسلامپورہ، گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائن، گورنمنٹ اسلامیہ کالج آف کامرس،گورنمنٹ کالج رائے ونڈ،گورنمنٹ کالج کاہنہ نو،گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کامرس باغبانپورہ،سمیت صوبے کے240کالجز میں پرنسپل ہی تعینات نہیں ۔