دیہی وبنیادی مراکز صحت کیلیے ایک ہزار الٹراساؤنڈ مشینیں خریدنے کا فیصلہ

266

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی و چیئر مین اورسیز ڈسٹرکٹ کمیٹی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے دیہی وبنیادی مراکز صحت کے لیے ایک ہزار الٹراساؤنڈ مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے فلٹر کلینکس بنانے کا آغاز کردیا گیاہے اوران فلٹر کلینکس پر مفت ادویات اور ٹیسٹ کی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ان کے گھروں میں ادویات کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیاہے اور اس پروگرام کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جا رہاہے۔ صحت عامہ کے شعبے میں جاری اصلاحاتی پروگرام پر نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے۔