شعبہ صحت اصلاحات کے ذریعے بہترین طبی سہولتیں فراہم کررہاہے،زمرد یاسمین 

358

لاہور(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ( ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہاہے کہ تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتالو ں میں جینٹوریل خدمات آؤٹ سورس کرنے کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں اور ہسپتالوں میں دیگر سہولتوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جا رہا ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شعبہ صحت میں اصلاحات لاکر عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی جانب بڑھ رہے ہیں،صحت عامہ کے شعبے نے درست سمت میں سفر شروع کر دیا ہے،سفر طویل ہے لیکن ہم نے ٹیم ورک کے طور پر کام کر کے اہداف کو حاصل کرناہے۔ اورعوام کی توقعات کو ہر صورت پورا کرنا ہے، انہوں نے کہاکہ صحت کی تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کررہے ہیں جن کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں اور آئند ہ انتخاب میں کامیابی کے بعد بھی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔