سندھ میں 37 اعلیٰ بلدیاتی ا فسران ملازمتوں سے فارغ 

374

کراچی (رپورٹ : محمد انور )حکومت سندھ نے سال 2011-12 ء غیر قانونی طور پر بھرتی گریڈ 16اور 17کے 37 افسران کو ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے۔ ان کی برطرفی کا حکم عدالت عالیہ سندھ نے جاری کیا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات نے ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ایک اپیل پر جو کہ ندیم اکبر نے دائر کی تھی اور بتایا تھا کہ سندھ کونسل یونیفائیڈ گریڈز سروس (ایڈمنسٹریشن برانچ) کے گریڈ 16 اور 17 کے 37 افسران کے نام عدالت میں پیش کی جانے والی فہرست میں شامل نہیں ہیں ۔ جس پر عدالت نے حکم دیا کہ ان تمام افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائے ۔ عدالت کے حکم پر محکمہ بلدیات نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے گریڈ 16 اور 17 کے 37 افسر ان کو برطرف کردیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ مذکورہ تمام محکمہ کے ملازمین نہیں ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے ان میں ٹیکسیشن آفیسرمیونسپل کمیٹی خیرپور یاسین عباسی ، کونسل آفیسر، ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈوولہ یارعرفان کھوسو ، ڈی ایم سی ایسٹ کراچی کے عبدالحمید سوہاگ، چیف میونسپل آفیسر ، میونسپل کمیٹی ،ٹنڈومحمد خان ، محمد اسحاق لند ، ٹاؤن آفیسر ، بحریہ سٹی ممتاز علی پھلپھوٹو، ڈی ایم سی ملیر کراچی کے اعجازعلی شاہ ، میونسپل کمیٹی شہداد پور کے ٹیکسیشن آفیسرماجد حسین ، ٹیکسیشن آفیسر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن عبدالحمید شیخ، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے غربی کراچی کے ڈائریکٹر پارکس آغا فہد احمد ،ٹیکسیشن آفیسر میونسپل کمیٹی شہداد پور محسن خان ، ٹاؤن آفیسر میونسپل کمیٹی گڑھی یاسین بلاول علی جامرو، زیر تربیت ٹیکسیشن آفیسر میونسپل کمیٹی شکارپور،آصف علی منگی ، ٹیکسیشن آفیسر ٹاؤن کمیٹی ٹنڈو باگو رضا علی تھیم ، ٹیکسیشن آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل گھوٹکی محمد ارشاد علی ، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ کراچی عبدالستا ر، ٹیکسیشن آفیسر سکھر میونسپل کارپوریشن ساجد علی مگسی ، ایڈمن آفیسر بلدیہ کورنگی کراچی ویکیش بھاون ،ٹیکسیشن آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھ ذوالفقار علی سیال ، ٹاؤن آفیسر ،ننگر پارکر کمیٹی عبدالوحید ، ٹاؤن آفیسر ٹاؤن کمیٹی کمیجوپار ، چیف میونسپل آفیسر،میونسپل کمیٹی خیر پور ناتھن شاہ ،شاہ محمد ، ٹیکسیشن آفیسرکوٹڈیجی عمران خان ، کونسل آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل تھرپارکر ایاز احمد ، ٹاؤن آفیسر ٹاؤن کمیٹی ٹنڈوغلام حیدر ، عبدالقیوم ، ایڈمن آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی پیر ذوالفقار علی ، ٹاؤن آفیسر ،ٹاؤن کمیٹی خیرپور رضوان احمد ، ایڈمن آفیسر ڈی ایم سی ساؤتھ عمران بھائیو، ٹاؤن کمیٹی خیر پور کے زیر تربیت آفیسر صفدر علی ، ٹیکسیشن آفیسر ٹاؤن کمیٹی سلطان احمد ، ٹاؤن کمیٹی میروخان کے زیر تربیت آفیسر عبدالحمید مینگل ،ایڈمن آفیسر ڈی ایم سی ملیر عمار حسین جوکھیو ، ایڈمن آفیسر ڈی ایم سی جنوبی ،عدنان رضی ، کونسل آفیسر ٹاؤن کمیٹی چیمبر حیدر لسخانی ،ٹیکسیشن آفیسر سٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ منظور میمن ،ٹیکسیشن آفیسر ٹاؤن کمیٹی چیمبر عمران سموں ،اور ایڈمنسٹریٹو آفیسرٹاؤن کمیٹی نوشہروفیروز عطا محمد ملک شامل ہیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری بلدیات محمد رمضان اعوان نے مذکورہ افسران کی جانب سے لیا گیا حکم امتناع ختم ہوتے ہی قانون کے تحت ان کی ملازمتوں ختم کرنے کے لیے کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر ڈائریکٹر ون برائے سیکرٹری بلدیات احمد دراز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برطرف کیے جانے والے افسران کا کہنا ہے کہ ان کے تقرر قوانین کے تحت تھے اسی وجہ سے وہ گزشتہ 4 سال سے مختلف اسامیوں پر بھی تعینات رہے ۔اس ضمن میں مذکورہ افسران کی بوگس تقرریوں کے حوالے سے انکوائری اینٹی کرپشن کو بھیجے جانے کا بھی امکان ہے۔