یونس ‘مصباح اور آفریدی کی جگہ ایک رات میں پرنہیں ہوسکتی

231

لاہور(جسارت نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شکست کا سبب ٹیم میں مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کو بتایا جا رہا ہے جبکہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ رات بھر میں پُر کرنا مشکل ہے۔ سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں ناکامی پر شائقین کی جانب سے مایوسی کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے شائقین کو پرامید رہنے کی تلقین کی ہے۔ نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ فارم حاصل کرنے کیلئے وقت دینا ہوگا۔ انہی کھلاڑیوں نے قوم کیلئے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ رات بھر میں پر کرنا مشکل ہے تاہم موجودہ ٹیم پر بھروسہ رکھنا ہوگا۔