نئی دہلی (جسارت نیوز) برازیل اور ایران کی ٹیموں نے 17 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ جرمنی اور شمالی کوریا کی ٹیموں کو میگا ایونٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ برازیل کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد شمالی کوریا کی ٹیم کو 2-0 گول سے ہرا دیا۔ ایک اور میچ میں ایران کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گول سے ہرا دیا۔