وائبر ن? فر? آؤ? گوئنگ ?الز ?ا اعلان ?رد?ا

267

اس وقت جب نیپال اور بھارت میں تباہ کن زلزلے نےلاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے سے ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں ایسے میں اپنے پیاروں کی تلاش کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
زلزلہ زدہ ملک نیپال میں وائبر نےآؤٹ گوئنگ کالز مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس اقدام کا مقصد مواصلاتی نظام تباہ ہونے کے بعد لاپتہ افراد کی اپنے پیاروں سے رابطے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نیپال میں بڑے پیمانے پر تباہی کی وجہ سے ملک کے اندر بھی وائبر کی کالز کومفت کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب گوگل اور فیس بک نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے “پرسن فائنڈر”نامی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔