لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت امن و امان کا اجلاس

191
شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اٹک حملے کی تحقیقات سےمتعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اٹک خودکش حملے کی تحقیقات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن منطقی انجام تک پہنچائے بغیر ختم نہیں کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا شجاع خانزادہ پر حملے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔