پاک فوج نے 5غیرملکیوں کو بازیاب کرالیا‘ ٹرمپ کی شاباش

409
پاک فوج کے آپریشن میں کرم ایجنسی سے بازیاب ہونے والا غیر ملکی خاندان 
پاک فوج کے آپریشن میں کرم ایجنسی سے بازیاب ہونے والا غیر ملکی خاندان 

راولپنڈی /واشنگٹن(اے پی پی+مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے 5غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ مغویوں میں ایک کنیڈین‘اس کی امریکی بیوی اور 3بچے شامل ہیں ‘ان غیر ملکیوں کو 2012ء میں افغانستان سے اغواء کیا تھا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی خفیہ اداروں نے ایک روز پہلے یرغمال خاندان کی افغانستان سے پاکستان منتقلی کی اطلاع دی، دہشت گردوں نے مغویوں کو کرم ایجنسی کے ذریعے پاکستان منتقل کیا تو پاکستانی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بازیاب کرائے گئے خاندان کو واپس ان کے ملک بھجوایا جا رہا ہے۔دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی یرغمالی خاتون کو بازیاب کرانے پرمسرت کااظہار کیاہے۔



وائٹ ہاؤس نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایاہے کہ امریکی صدرنے اس کارروائی کوپاک امریکاتعلقات میں اہم قراردیا۔ٹرمپ کے مطابق دوران قیدامریکی خاتون جوشا بوئل نے3 بچوں کوجنم دیا۔امریکی صدرکامزید کہناتھاکہ اس خاندان کوحقانی نیٹ ورک نے اغواکیاتھا۔انہوں نے امریکی خاتون کی بازیابی کوپاکستان امریکا تعلقات میں مثبت موڑقرار دیا۔ امریکی صدرکاکہناتھاکہ پاکستان کی حکومت کاتعاون اس بات کوظاہر کرتاہے کہ وہ امریکی خواہشات کااحترام کرتے ہیں اور خطے میں مزید سیکورٹی کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے امیدظاہرکی کہ یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔