ایف سی اور حساس اداروں نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔
تربت: ایف سی اور حساس اداروں نے گذشتہ روز اغواء کئے گئے مزدوراں کی لاشیں ملنے کے بعد تربت کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 9 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار مشتبہ دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔