لاہور:وزیراعظم نوازشریف سے ایاز صادق کی ملاقات

199

وزیراعظم نواز شریف سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں عدالتی فیصلے کے بعد پیدا ہونی والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

لاہور: وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے رائیونڈ جاتی عمرہ میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں این اے 122 کے عدالتی فیصلے پر آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں میں این اے122 کے فیصلے کیخلاف اپیل اور کیس کے قانونی پہلوؤں پر مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق این اے 122 کے فیصلے کیخلاف اپیل کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔