قائداعظم ٹرافی ‘ایس ایس جی سی‘واپڈا ‘یوبی ایل اورایچ بی ایل ناقابل شکست

127

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے تین مرحلوں کے اختتام کے بعد ایس ایس جی سی، واپڈا، یو بی ایل اور ایچ بی ایل کی ٹیمیں ناقابل شکست ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی میں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے جاری ہیں، گروپ اے میں ایس ایس جی سی اور واپڈا جبکہ گروپ بی میں یو بی ایل اور ایچ بی ایل کی ٹیمیں چھائی ہوئی ہیں اور چاروں ٹیموں نے تین، تین میچز جیت کر رکھے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر گروپ اے میں ایس ایس جی سی پہلے، واپڈا تین میچز جیت کر دوسرے، ایس این جی پی ایل دو میچز جیت کر تیسرے نمبر پر موجود ہے، اسلام آباد اور فیصل آباد کی ٹیمیں اب تک کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں، گروپ بی میں یو بی ایل کی ٹیم سرفہرست ہے۔
، ایچ بی ایل دوسرے، کے آر ایل دو میچز جیت کر تیسرے نمبر پر ہے، فاٹا اور کراچی کی ٹیمیں اب تک میچز جیتنے میں ناکام ہیں۔