جم?ور? وطن پار?? ?? سربرا? نوابزاد? طلال ا?بر بگ?? انتقال ?رگئ?

196

کوئٹہ:   نواب اکبر بگٹی کے صاحب زادے اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کوئٹہ  میں انتقال کرگئے۔  خاندانی زرائع کے مطابق طلال اکبر بگٹی کو گزشتہ رات سینے میں تکلیف کے باعث سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ اور آج سی ایم ایچ میں انتقال کر گئے۔

خانداںی زرائع کے مطابق طلال بگٹی کئی عرصے سے دمے کے مرض میں مبتلا تھے۔ کل کی پریس کانفرنس کے بعد ان کو سینے میں شدید تکلیف ہوئی تھی۔

ڈاکٹر کے مطابق طلال اکبر بگٹی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہیں۔ مرکزی رہنما گل محمد کے مطابق ان کی تدفین کل ڈیرہ بگٹی میں ہوگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان شاہ زین بگٹی کی آمد کے بعد کیا جائے گا۔

طلال بگٹی 17 مارچ 1952 میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی۔ اور بی اے کی تعلیم پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی ۔