کوئٹہ:پولیس کاجناح ٹاون میں مکان پرچھاپا،2غیرملکی مغوی بازیاب

243

کوئٹہ پولیس نے جناح ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 غیرملکی مغوی افراد کو بازیاب کرا لیا ۔ کارروائی کے دوران ایک اغواء کار گرفتار لیا۔

کوئٹہ پولیس نے جناح ٹاؤن کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو غیرملکی مغویوں کو بازیاب کرا لیا ۔ پولیس کے مطابق اغواء کاروں نے دونوں افراد کو ایک سال قبل اغواء کیا تھا ۔ پولیس کے مطابق بازیاب افراد میں سے ایک کا تعلق نائیجیریا اور دوسرے کا تعلق تنزانیہ سے ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کارروائی کے دوران ایک اغواء کو بھی اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا ہے ۔